تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا میں ڈاکوؤں کی جانب سے 2 افراد کو قتل کرکے ایک کروڑ سے زائد رقم لوٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس واقعےکے تناظر میں ڈی آئی جی ساؤتھ زون کا ملزمان سے متعلق معلومات پر 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے ڈی آئی جی سید اسد رضا نے کہا کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائےگا، 8 اپریل کو میٹروول میں ڈاکوؤں نے کار پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کیا تھا اس سے قبل سائٹ میٹروول میں ایک کروڑ 35 لاکھ نقدی کی ڈکیتی میں ملوث مبینہ ملزمان کی تصاویر سامنے آئی تھیں، سی سی ٹی وی تصاویر واردات کے بعد رقم لوٹ کر فرار ہونے کی تھیں تصاویر میں موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے، سی سی ٹی وی میں لوٹی گئی رقم بھی ملزمان کے پاس موجود نیلے شاپر میں دیکھی جاسکتی ہے۔
