17

درگاہ شاہ نورانی حادثے میں جاں بحق زائرین کی تعداد 18 ہو گئی

درگاہ شاہ نورانی جانے والے ٹرک کو حادثہ عید کی شام ویراب ندی کے قریب پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی جب کہ 52 زخمی ہیں۔ ٹرک میں 100 سے زائد زائرین سوار تھےحادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ گئے تھے اور ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی تھیں ریسکیو حکام کے مطابق ٹرک ویراب ندی کے قریب کھائی میں گرا اور وہاں دشوار گزار راستہ ہے، جس کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں کچھ مشکلات پیش آئیں۔ علاقے میں بڑا اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہےجاں بحق افراد کی لاشوں کو ابتدائی طور پر ایدھی کے سرد خانے میں رکھوایا گیا بعد ازاں شناخت کے بعد تمام میتیں مکلی کے گاؤں قاسم جوکھیو پہنچا دی گئیں ایس ڈی پی او ساکرو واجد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا مکلی کے قاسم جوکھیو گوٹھ سے 70 سے زائد افراد درگاہ شاہ نورانی کی زیارت کے لیے گئے تھے کہ زائرین سے بھرا ٹرک موڑ پر حادثے کا شکار ہوا۔ زخمی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں