53

فارم 45 اور 47 والوں کو بھی عید کی مبارکباد دیتا ہوں، شیخ رشید

راولپنڈی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپیل کی ہے کہ سانحہ 9 مئی کے بے گناہ لوگوں کو خدا اور رسول کے لیے معاف کیا جائے، سانحہ 9 مئی جن لوگوں نے جرم کیا ہے ان کا ٹرائل کیا جائے انہوں نے کہا کہ اللہ نے چاہا تو ملک کے حالات بہتر ہوجائیں گے، امید ہے پاکستان مسائل سے جلد باہر نکلے گا شیخ رشید نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ ملک کے معاشی اور مالی حالات بہتر کرےانہوں نے کہا کہ میں ہارا ہوا ہوں، زیادہ تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں