126

اسٹار کڈز کو زیادہ اچھے مواقع ملتے جس پر مایوسی ہوتی ہے: کیرتی سنن

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیرتی سنن نے ہندی فلم انڈسٹری میں بالی ووڈ کے اداکاروں کے بچوں کو زیادہ اچھے مواقع ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ کیرتی سنن نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہا مجھے اس وقت بہت مایوسی ہوتی ہے جب اکثر اسٹار کڈز (بالی ووڈ کے اداکاروں کے بچوں) کو زیادہ اچھے مواقع مل جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے فلمی کیریئر کی ابتدا میں ایک ایسا دور بھی تھا جس میں، میں بغیر آرام کے کام کرتی تھی، اسکی وجہ یہ تھی کہ میرے اندر اس سے زیادہ صلاحیت تھی جتنا کہ ملنے والی فلموں میں پرفارم کرچکی تھی۔ میں اس سے بھی مزید بہتر کام کرنا چاہتی تھی اقربا پروری کے حوالے سے کیرتی سنن نے کہا کہ فلمی گھرانے کو بالی ووڈ میں ترجیح دی جاتی ہے جس پر میں بہت مایوس ہوتی ہوں واضح رہے کہ حال ہی میں انکی کامیاب فلم کریو ریلیز ہوئی جس میں وہ کرینہ کپور اور تبو کے ساتھ ایئر ہوسٹیس کے کردار میں نظر آئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں