73

پہلا غیرملکی دورہ : وزیر اعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے، وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف کا یہ پہلاغیرملکی دورہ ہےوفاقی وزرا اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب اور خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے دورے کے دوران وزیراعظم عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے اور مسجد نبویﷺمیں نماز ادا کریں گے، وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمدبن سلمان بن عبدالعزیزسے ملاقات بھی متوقع ہے ملاقات میں شہباز شریف اور محمد بن سلمان باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے ریکوڈک میں بڑی سرمایہ کاری کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سرمایہ کاری کے لیے مراعات پر بریفنگ دیں گے، ریکوڈک میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا حجم سب سے بڑا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں