74

پاکستان: ریلوے کے حوالے سے اچھی خبر

ماضی میں خسارے میں جانے والے پاکستان ریلوے کی آمدنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور 9 ماہ میں 66 ارب روپے کما لیے ہیں کوریلوے حکام سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان ریلوے کی آمدنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں ریلوے نے 66 ارب روپے کما لیے ہیں جب کہ رواں مالی سال کے اختتام تک یہ آمدنی 80 ارب سے زائد ہونے کے قومی امکانات ہیں ریلوے کے پاس دس روز کا ڈیزل اسٹاک بھی موجود ہے جب کہ عید پر بلا تعطل ٹرین آپریشن کیلیے 15 لاکھ لیٹر ڈیزل خرید لیا گیا ہے اس حوالے سے سی ای او پاکستان ریلوے عامر بلوچ نے کہا کہ اسپیشل ٹرینوں کی 100 فیصد بکنگ مکمل ہو گئی ہے اس لیے مسافروں کے مطالبے پر اسپیشل ٹرینوں میں اضافی کوچز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ریلوے نے نے 10 اپریل کو واجب الادا تنخواہ بھی پانچ روز قبل ہی بینکوں میں بھجوا دی ہے، اس سے قبل تنخواہیں تین تین ہفتے تاخیر کا شکار تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں