55

چین میں طوفانی بارشوں سے متعدد ہلاک

چین: میں ہونے والی طوفانی بارشیں، گرج چمک اور ژالہ باری 7 افراد لقمہ اجل بن گئے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے صوبہ شنگھائی میں شدید طوفان کے باعث ہونے والے حادثات میں 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی چین 31 مارچ سے جاری شدید جھکڑوں، موسلا دھار بارشوں اور ژالہ باری کی لپیٹ میں ہے، جس کے باعث 9 شہروں میں 93 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں صوبے کے دارالحکومت نان چنگ میں طوفان کی وجہ سے ایک عمارت کی چھت اُڑ گئی اور شہر کی ایک اور کثیر المنزلہ عمارت سے گِر کر 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے طوفان کے باعث 800 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، 5 ہزار 700 ہیکٹر زرعی اراضی اور 2 ہزار 751 مکانات کو نقصان پہنچا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں