راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے، میں ریسٹ کر رہا ہوں، ریسٹ از دی بیسٹ
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ صبر،استحکام،خاموشی کےساتھ ان سارے معاملات کو ڈیل کرناچاہیے، 19 کیسز ہیں بہتری ہوگی صحافی کے سوال پر سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں ہار گیا اور الیکشن میں نے تسلیم بھی کرلیا جو جیتے ہیں ان سے پوچھیں ججز کو موصول ہونے والے خطوط کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ خطوط کو ججز خود بہترطور پر بحث میں لارہےہیں،یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، یہ اہم اور حساس مسئلہ ہے اس پرزیادہ بات نہ کرنابہتر ہوتاہے شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکومت کیاکررہی ہےعلم نہیں،نہ ٹی وی دیکھا، نہ اخباراورنہ ہی ٹوئٹ کررہاہوں، میں ریسٹ کر رہا ہوں، ریسٹ از دی بیسٹ
61