83

چولہے کی چنگاری نے 50 گھروں کو جلا کر راکھ کر دیا

بھارتی ریاست بہار میں چولہے کی چنگاری نے تباہی مچادی، جس کے باعث 50 سے زائد گھر اور متعدد مویشی بھی جل کر خاکستر ہوگئےذرائع میڈیاکے مطابق آگ لگنے کے بعد ہر طرف افرا تفری مچ گئی، کافی دیر کی جدوجہد کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے اس آگ پر قابو پایا، حادثہ کے بعد ایک بچہ غائب بتایا جا رہا ہے جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے آگ لگنے کے بعد زیادہ تباہی اس لئے ہوئی کہ اس دوران ایک گیس سلنڈر میں دھماکہ ہو گیا۔ جس کے بعد آگ نے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔فائر بریگیڈ کی درجنوں گاڑیوں نے گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس آتشزدگی کے بعد فوری طور پر کوئی بڑا افسر موقع پر حالات کا جائزہ لینے نہیں پہنچا۔ لوگوں میں زبردست ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں