کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت میں 650 فیصد سے زائد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے بعد پی آئی اے کے شیئرز 27روپے سے بڑھ کر32روپے تک ٹریڈ ہوا تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر سرمایہ کاروں کی اسٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے کے شیئرز میں دلچسپی دیکھنے میں آئی پی آئی اے کےشیئرز کی قیمت میں 650فیصد سے زائد بڑا اضافہ ہوا ، مارچ کے مہینے میں پی آئی اے کے شئیرز کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ذرائع کے مطابق اب تک ایک کروڑ 44 لاکھ روپے سے زائد شئیرز کا کاروبار ہوچکا،مارچ کے ماہ میں پی آئی اے کا شئیرز 10.80 روپے سے بڑھ کر 31.54 روپے کی بلند سطح تک ٹریڈ ہوئے 29 مارچ 2024 کو پی آئی اے کے شئیرز کی قیمت 31.54 روپے کی بلند سطح تک ٹریڈ ہوئے، پی آئی اے کے شیئرز میں نجکاری کے حوالے سے مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، جس کے بعد پی آئی اے پاکستان کا 70واں شیئرز ہولڈر بن گیا ہے اسٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے کے حصص تیزی سے بلند ترین سطح پر پہنچ رہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے میں اصلاحتی عمل کے باعث بھی ایئر لائن کے حصص مارکیٹ میں اضافہ ہورہا ہے، پی آئی اے کے شیئرز ہولڈرز4.50ر روپے سے بڑھ کر27روپے پر پہنچے جبکہ پچھلے ہفتے پی آئی اے کے شیئرز 31.54 روپے تک ٹریڈ ہوئے
58