91

ساحر علی بگا نے راحت فتح کو ’منافق‘ کہنے کی وضاحت کردی

پاکستان: میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے موسیقار و قوال راحت فتح علی خان پر سخت الفاظ میں تنقید کرنے کی وضاحت کردی پاکستان کے گلوکار ساحر علی بگا نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک تفصیلی نوٹ شیئر کیا ہے جس میں اُنہوں نے تفصیلی نوٹ میں لکھا ہے کہ اسٹار بنانے والوں کی خواہش صرف پیسے کمانا نہیں ہوتی، میں ایک کمپوزر بھی ہوں انہوں نے کا کہ مجھے اپنے کمپوزر ہونے پر بہت فخر ہے کہ میرے اللّٰہ نے مجھے اپنے ملک کے ٹیلنٹ کے لیے محنت کرنے کی صلاحیت دی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ راحت فتح علی خان پاکستان کا بہترین ٹیلنٹ ہیں ساحر کا کہنا تھا کہ ’میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ہمارے پاکستان کے ٹیلنٹ کو پوری دنیا میں پہچانا جائے اور اس اقدام میں مدد کرنے میں یوسف صلاح الدین صاحب نے ورثہ ہیرِٹیج کی شکل میں میری مدد کی ہے، انہوں نے اور بھی بہت سے ٹیلنٹِڈ لوگوں کو اسٹار بنایا‘ گلوکار نے کہا کہ ’میں نے ایک گانا تخلیق کیا جس کا عنوان (ضروری تھا) تھا، یہ وہ گانا ہے جس کے بارے میں، میں خود نہیں جانتا تھا کہ میں اسے بناؤں گا اور یہ پاکستان میوزک انڈسٹری کا ایک تاریخی گانا بنے گا، آج اس گانے کو تقریباً 2 بلین کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں ساحر علی بگا نے لکھا کہ’ اور اگر میرا حق ہے کہ صرف ایک تخلیق کار کے طور پر مجھے میرا کریڈٹ دیا جائے جو اس پروجیکٹ کے ہیرو راحت فتح علی خان ہی دے سکتے ہیں لیکن کسی وجہ سے وہ نہیں دے رہے تو اُنہیں اس کی وضاحت دینی چاہیے کہ وہ کیوں اس کامیابی پر مجھے کریڈٹ نہیں دے رہے‘ گلوکار نے مزید کہا کہ ’اگر میں نے کسی کو منافق کہا ہے تو میں نے ہر اس شخص کو منافق کہا ہے جو حق کو چھپانا چاہتا ہے اور کسی کا حق مارنے کی کوشش کرتا ہے، اللّٰہ نے راحت فتح علی خان کو اچھی صلاحیتوں سے نوازا ہے، وہ مجھے انسانیت کے ناطے میرا حق دیں ‘ ساحر علی بگا نے نے یہ بھی لکھا کہ ’میرے پاس اور یوٹیوب پر بھی کئی ثبوت ہیں جہاں راحت فتح علی خان نے مجھے میرے کام کا کریڈٹ نہیں دیا، میں اب بھی درخواست کرتا ہوں کہ مجھے کریڈٹ دیا جائے گلوکار نے مزید لکھا کہ ’میں نہیں چاہتا کہ مجھے آئیڈیلائز کرنے والے جونیئرز اپنے کیریئر میں اسی طرح کے مسائل کا سامنا کریں جن کا سامنا میں کر رہا ہوں، میرا کسی کو برا کہنے کا ہرگِز کوئی ارادہ نہیں ہے، شکریہ ‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں