56

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے میڈیا کے مطابق وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے اس حوالے سے وزارت تجارت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صرف درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی نوٹیفیکشن میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف برآمدی مقاصد کیلیے درآمدی گندم سے تیار آٹا ہی برآمد ہو سکے گا حکومت نے ایکسپورت پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کرتے ہوئے آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم 2021 کے تحت دی ہے اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کے تسلی بخش اور وافر ذخائر موجود ہیں۔ گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے اور رواں سال گندم کا پیداواری ہدف 32.1 ملین ٹن بھی حاصل کر لیا جائے گا واضح رہے کہ اس سے قبل نگراں حکومت نے سرکاری سطح پر گندم درآمد روکنے کا فیصلہ کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں