54

نادار ڈیٹا چوری کیس، متعدد افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا

اسلام آباد: نادرا سے ڈیٹا چوری کا کیس سامنے آنے کے بعد افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کردیا گیاتفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیٹا چوری کیس میں نادرا نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سفارش کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تاہم نادرا ترجمان نے افسران کے نام بتانے سے انکار کردیا ہے نادرا میں ایک درجن کے قریب افسران ےخلاف تادیبی کارروائی شروع کی گئی ہے، 8 سے زائد افسران کو معطل کرکے انھیں چارج شیٹ دے دی گئی ے ترجمان نے بتایا کہ نادرا میں جے آئی ٹی سفارشات کی روشنی میں انضباطی کارروائی شروع کردی ہے، ڈیٹا پرائیویسی اورعدالتی نوعیت کی کارروائی کے باعث انفرادی نام جاری نہیں کر سکتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں