51

سندھ :میں پانی کی کمی پر وفاق سے اختلاف ہے: وزیر آبپاشی سندھ

کراچی: صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا ہے کہ سندھ میں پانی کی کمی کے متعلق وفاق سے اختلاف ہے تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے صوبے کو پانی کی فراہمی سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پانی کی کمی کے متعلق وفاق سے اختلاف ہے وزیرآبپاشی جام خان شورو نے کہا کہ سندھ میں پانی کی کمی کے باوجود نارا اور روہڑی کینال کو 7 ہزار 200 کیوسک پانی مل رہا ہے صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں پیشگی فصلوں کی پیداوار ہونے کے لیے پانی کی کمی نہ کی جائے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی دیگر کینالوں میں 70 فیصد تک پانی کی کمی ہے، روٹیشن پروگرام کے تحت فصلوں اور پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں