49

پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے، فیصل کریم کنڈی

پی پی رہنما فیصل کریم نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی چھتری استعمال کرنے والے پی ٹی آئی کا پنجاب میں فارورڈبلاک بن گیا اور کے پی میں بننے جا رہا ہے میڈیاکے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد کے پی پی سیکریٹریٹ میں جے یو آئی کے سابق سینیٹر طلحہ محمود کی پی پی میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے۔ پی پی نے کبھی فارورڈ بلاک بنانے کی کوشش کی اور نہ ممبران توڑے بلکہ پی ٹی آئی کے اپنے کرتوتوں کی وجہ سے ان کے پارلیمنٹرینز ان سے خفا ہیں فیصل کریم نے کہا کہ ہائیکوٹ نے کل کے پی اسمبلی کے سیکریٹری کو بلایا ہے، سنی اتحاد کونسل کے اسپیکر سے کہیں گے مہربانی کریں اور حلف لیں ان کا کہنا تھا کہ کے پی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے بحران جاری ہے اسپیکر اسمبلی ریزرو سیٹوں پر حلف لینے میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ اگر حلف لیا تو سینیٹ کی سیٹیں ہار جائیں گے۔پی پی رہنما نے طلحہ محمود کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کی کی سیاسی بصیرت سے فائدہ اٹھائے گی اور پارٹی کو کے پی میں مضبوط کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں