59

ذوالفقاربھٹو کی برسی کا مرکزی جلسہ گڑھی خدابخش میں کرنے کا فیصلہ

سکھر: پیپلز پارٹی نے ذوالفقاربھٹوکی برسی کا مرکزی جلسہ گڑھی خدابخش میں کرنے کا فیصلہ کرلیا، ذوالفقاربھٹو کی45 ویں برسی کا مرکزی جلسہ 3 اپریل کی رات کو ہوگا تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں ذوالفقاربھٹو کی برسی کامرکزی جلسہ گڑھی خد ابخش میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ذوالفقاربھٹو کی 45 ویں برسی کا مرکزی جلسہ3اپریل کی رات کو ہوگا رہنما پی پی نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہے، مووٹرویز بند کر کے ناکے لگا کر اغوا اور ڈکیتیوں کے واقعات تشویشناک ہیں، امن امان کے قیام کیلئے ڈاکوؤں کیخلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں سے جدید اسلحہ برآمد اور ٹھکانے ختم کرنے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت امن و امان پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی رہنما پی پی نے کہا کہ سندھ میں امن وامان کیلئے آئی جی سندھ و دیگرافسران کوتبدیل کیا گیا، ایم کیوایم وزیراعلیٰ ہاؤ س کا گھیراؤ تب کرے جب کارروائی نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں