47

تربت میں نیول ایئربیس پر حملے کی کوشش ناکام ،4 حملہ آور ہلاک

تربت : سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی تربت میں نیول ایئربیس پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی، مسلح افواج کے مربوط اور موثر جواب سے چاروں دہشت گرد مارے گئے تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی تربت میں پاک بحریہ کی بیس پر حملہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے پی این ایس صدیقی میں رات کی تاریکی میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت اور موثر کارروائی سے بحریہ کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا، بحریہ کے اہلکاروں کی مدد کے لئے قریبی علاقے میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری اقدام کیا ترجمان نے کہا کہ مسلح افواج کے مربوط اور موثر جواب سے چاروں دہشت گرد مارے گئے تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایف سی بلوچستان کے 24 سالہ سپاہی نعمان فرید بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، سپاہی نعمان مظفر گڑھ کے رہائشی تھےدہشت گردوں سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے، علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا ترجمان کے مطابق مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں