52

ایکواڈور کی خاتون میئر فائرنگ سے ہلاک

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کی سب سے کم عمر خاتون میئر کو نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیاخبر رساں میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کو 27 سالہ بریگیٹ گارسیا جو کہ ساحلی شہر سان ویسینٹ کی میئر تھیں، انہیں صبح کے وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خاتون میئر اپنے کمیونیکیشن ڈائریکٹر جائیرو لور کے ساتھ کرائے کی گاڑی میں سوار تھیں پولیس کا ابتدائی تحقیقات میں کہنا ہے کہ فائرنگ گاڑی کے اندر سے کی گئی، جبکہ کیس کی مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ایکواڈور کی حکومت کا کہنا ہے کہ واقعہ مجرمانہ کارروائی ہے، تاہم اس قتل کے پیچھے کسی شخص یا گروہ کا ہاتھ ہونے کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں