39

گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری ،

لاہور: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی، گیس قیمت بڑھنےسے بلوں میں اوسطا ً155فیصدتک اضافہ ہوگا تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن نے ایک ہی سال میں تیسرا بڑا گیس کی قیمت میں اضافہ مانگ لیا، ذرائع نے کہا ہے کہ اوگرا آج گیس قیمتوں میں اضافے کی سماعت لاہورمیں کرے گا، تنقید سے بچنے کے لئے میڈیا کو بھی سماعت میں باضابطہ نہیں بلایا گیا ذرائع اوگرا نے کہا ہے کہ سوئی ناردرن کمپنی 4489روپےفی ایم ایم بی ٹی یوقیمت تجویزکی ہے، گیس قیمت بڑھنےسے بلوں میں اوسطا ً155فیصدتک اضافہ ہوگا ذرائع کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ایک سال میں گیس کی قیمت میں 600 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے ، سوئی ناردرن گیس اپنے اخراجات کنٹرول نہیں کرسکی گیس کی قیمت میں مجوزہ اضافہ سے درمیانے طبقے کے چولہے بھی بجھ جائیں گے، صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت بڑھنے سےرہی سہی انڈسٹری بھی بند ہوجائے گی، سوئی ناردرن گیس کمپنی اپنے اللے تللے کم کرلے تو قیمت بڑھانےکی ضرورت نہیں پڑے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں