63

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہر، لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، خانیوال، حافظ آباد، جلالپوربھٹیاں، ٹبہ سلطان پور، حویلی لکھا، حجرہ شاہ مقیم میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم بدل گیا محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اسلام آباد اور پشاور میں مطلع ابر آلود رہنے جبکہ مری اور گلیات میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، اس کے علاوہ کوہستان، بالا کوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت خیبرپختوںخوا کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر میں بھی کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں