تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے جھلس کر جاں بحق ہونے کا واقعہ قتل نکلا جس کے بعد شک کی بنیاد پر پولیس نے بیٹوں کو گرفتار کرلیا سولجر پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کے دونوں بیٹوں نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کردیا تھا لیکن پولیس نے شک کی بنا پر پوسٹ مارٹم کرایا، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہلکار کو پہلے گلہ دبا کر قتل کرنا آیاہے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اہلکار کے دونوں بیٹوں کو شک کی بنیاد پر گرفتار کر لیا گیا اور اس واقعہ کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں سولجر بازار تھانے میں درج کیا گیا۔
