راولپنڈی : یوم پاکستان پریڈ کے پیش نظر شہر بھر میں 21 اور 22 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے 23 مارچ کو ہونے والی یوم پاکستان پریڈ کے پیش نظر شہر بھر میں 21 اور 22 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اس دوران تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے، تاہم اس نوٹیفکیشن کا SSC-1 کے سالانہ امتحان BISE راولپنڈی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا 23 مارچ کو پاکستان کی آئندہ یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں زوروں پر ہیں، جو ملک کے بھرپور ورثے اور لچک کے ایک متحرک جشن کا وعدہ کرتی ہے ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی ریونیو کی حدود میں پتنگیں اڑانے، لیزر لائٹس، ہوائی فائرنگ، ڈرون کیمروں کے استعمال اور کبوتروں کے اڑانے پر 22 مارچ تک پابندی عائد کر دی گئی ہے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 یوم پاکستان سے قبل حفاظتی اقدامات کے پیش نظر لگائی گئی ہے نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
