39

ایف بی آر میں اصلاحات اور آٹومیشن کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات اور آٹومیشن کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، کمیٹی ایف بی آر ریفارمز پلان پرعملدرآمد کاجائزہ لے گی تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر میں اصلاحات اور آٹومیشن کیلئے اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دے دی وزیر اعظم دس رکنی اسٹیرنگ کمیٹی کی سربراہی خود کریں گے، کمیٹی میں خزانہ، تجارت، صنعت و پیداوار کے وزراء اسٹیرنگ کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں وفاقی وزیر قانون، سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری صنعت و پیداوار کمیٹی ارکان کا حصہ ہوں گے جبکہ ریونیو ڈویژن، تجارت اور سرمایہ کاری کے سیکرٹریز اسٹیرنگ کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے کمیٹی ایف بی آر ریفارمز پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی اور ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل میں تیزی لانے کیلئے سہولت فراہم کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں