75

سوشل میڈیا پر مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر مذہبی اور لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند کرادئیے تاہم تاہم باقی 1060 اکاؤنٹس کو بھی جلد بند کردیا جائے گا تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پرمذہبی اور لسانی منافرت پھیلانےوالے462اکاؤنٹس بندکرادئیے ترجمان اسلام آبادپولیس نے بتایا کہ پولیس نے منفی سرگرمیوں میں ملوث 1522 اکاؤنٹس کی نشاندہی کی، جس کے بعد اکاؤنٹس کی بندش کے لئے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا ترجمان کا کہنا تھا کہ 65 مذہبی، 47 ملک مخالف پروپیگنڈا کرنیوالے اکاؤنٹس بند کئے گئے، 350اکاونٹس دہشت گردی کامواد پھیلانے میں ملوث تھے تاہم باقی 1060 اکاؤنٹس کو بھی جلد بند کردیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں