44

امریکا: میں پاکستانی تارکین وطن کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افغان باشندے کو عمر قید کی سزا

میکسیکو : نیومیکسیکو کی مقامی عدالت نے پاکستانی تارکین وطن کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افغان باشندے کو عمر قید کی سزا سنا دی تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی تارکین وطن کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افغان باشندے کوعمر قید کی سزاسنادی گئی نیومیکسیکو کی مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر افغان پناہ گزین کو عمر قید کی سزاسنائی تریپن سالہ افغان مجرم نے 2022 میں اکتالیس سالہ پاکستانی تارکین وطن آفتاب حسین کو گھات لگا کر قتل کیا تھا افغان ٹارگٹ کلر پر مزید دو پاکستانیوں ستائیس سالہ افضل حسین اورپچیس سالہ نعیم حسین کےقتل اورنیومیکسیکواسلامک سینٹر کے اطراف فائرنگ کے مقدمات بھی درج ہیں، جن کی مقامی عدالت میں سماعت جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں