57

پاکستان: اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آج آخری روز، بڑی پیش رفت کا امکان

اسلام آباد : پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات کا آخری دور آج ہوگا، مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکام کا آئی ایم ایف مشن کے ساتھ تین ارب ڈالر کیلئے آج بات چیت کا آخری دور آج ہوگا مذاکرات میں معاشی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی، مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان نے بتایا ہے کہ موجودہ آئی ایم ایف کا اسٹینڈ بائی آرنجمنٹ گیارہ اپریل کو ختم ہو رہا ہے، مذکرات کے بعد پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی آخری قسط ملے گی۔، اس پروگرام کے تحت پاکستان کو پہلے ہی ایک ارب نوے کروڑ ڈالر مل چکے ہیں آئی ایم ایف مشن موجودہ پروگرام کو مکمل کرنے پر ہی فوکس رہے گا، وزیر آعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ اورنگزیب کو نئے آئی ایم ایف پروگرام پر بات چیت کرنے کیلئے کہا ہے پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیرخزانہ اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کے حوالے سے بات چیت کا آغاز کر دیا ہے خیال رہے وزارت خزانہ کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ آخری جائزہ مذاکرات کے مثبت نتائج کی امید ہے ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ آخری جائزے کے لیے تمام اہم شرائط پوری کرلی ہیں، آئی ایم ایف نے موجودہ پروگرام کے تحت تاحال کوئی نئی شرط عائد نہیں کی ہے تاہم شیڈول کے مطابق آخری جائزہ مذاکرات کل ختم ہوجائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں