39

لاہور سے جعلی چیئرمین نیب ساتھی سمیت گرفتار

نیب لاہور کے انٹیلی جنس ونگ نے خود کو چیئرمین نیب ظاہر کرنے والے جعلساز کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے میڈیا کے مطابق نیب لاہور کے انٹیلی جنس ونگ نے خود کو چیئرمین نیب ظاہر کر کے شہریوں کو بلیک میل اور بھاری رقوم وصول کرنے کے الزام میں جعلساز کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے نیب لاہور کے مطابق دو ملزمان اویس ظہور اور عامر ظہور کیخلاف نیب کے سینئر آفیسر کا نام استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو ڈرا دھمکا کر اور غیر ضروری دبا ؤ ڈالتے ہوئے غیر قانونی طور پر رقوم وصول کرنے کی شکایات موصول ہوئیں جن پر نیب کے اعلی حکام کیجانب سے فوری کارروائی کے احکامات صادر کیے گئے تھے نیب لاہور انٹیلی جنس ونگ کیجانب سے ان احکامات پر باقاعدہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے جنہیں مزید تحقیقات کیلیے تھانہ چونگ کے حوالےکر دیا گیا ترجمان نیب کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان سگے بھائی ہیں جو منصوبہ بندی سے ٹارگٹ کو ڈرا کر پیسے بٹورتے تھے نیب لاہور اس سے قبل بھی متعدد جعلی نیب افسران کی گرفتاری عمل میں لا چکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں