41

عید تک مارکیٹس رات کتنے بجے تک کھلی رہیں گی؟ بڑی خبر آگئی

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ ، ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیس کی ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نےعید تک مارکیٹس رات12 بجےتک کھلارکھنے کی اجازت دے دی عدالت نےہفتے اور اتوار کو مارکیٹس رات 1بجے تک کھلا رکھنےکی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات نہ ماننے والےریسٹورنٹس کےخلاف سخت کارروائی ہوگی ممبرواٹر کمیشن نے بتایا کہ ریسٹورنٹس والےچیکنگ کرنیوالےعملےکو اندر نہیں جانے دیتے، ایک ریسٹورنٹ والے نے عملے کی دستاویزات پھاڑ دیں، جس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اس طرح کا رویہ تو قابل برداشت نہیں،بدتمیزی کرنیوالے شخص کو ڈھونڈ کر پیش کریں ممبر واٹر کمیشن کا کہنا تھا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں متعلقہ محکموں کی سب کمیٹیز بنائی ہیں، صبح مرغیاں لانے والے ٹرکوں کو چیک کریں گے، کوشش ہے ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیاں فروخت نہ ہوں جس پر عدالت نے کہا کہ ایس او پیز بن گئیں،اطلاق سے معاملات مزید بہتر ہونگے، پارکس میں پودوں، درختوں کو نہری پانی لگایا جائے، پی ایچ اے بنائے گئے زیر زمین واٹر ٹینکس کا پانی بھی استعمال کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں