43

ایف بی آر نے ٹیکس آمدنی کا پلان آئی ایم ایف کو پیش کردیا

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ٹیکس آمدنی کاپلان آئی ایم ایف کوپیش کردیا،ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو ایف بی آر میں اصلاحات سے آگاہ کردیا، ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھا کر محصولات میں اضافہ کیاجارہا ہے ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے ذریعےٹیکس نیٹ بڑھانے پر کام کیاجائےگا،31لاکھ ریٹیلرزکو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے پلان بنایا گیا ہے آئی ایم ایف کو رواں مالی سال کاٹیکس ہدف حاصل کرنے کے اقدامات سےآگاہ کیاگیا، ایف بی آرمیں اسٹرکچرل تبدیلیاں لائی جارہی ہیں، رواں مالی سال کا9415ارب روپے ک اٹیکس ہدف حاصل کرنے کی توقع ہے جولائی تا دسمبر 2023 کیلئےآئی ایم ایف کی ٹیکس وصولی کی شرط پوری کی گئی، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کیلئےایف بی آرکا ٹیکس ہدف4425ارب روپےتھا، جولائی تا دسمبر2023ایف بی آر نے4468ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں