52

سٹاک مارکیٹ میں کئی روز کی مندی کے بعد زبردست تیزی،انڈیکس میں ہزار پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کئی روز سے جاری مندی کے بعد آج زبردست تیزی کا رجحان ہے۔ کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1120 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قیمت میں 28 پیسے کمی دیکھنے میں آئی۔ اس کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 278.50 روپے پر آگئی ہے۔ سٹاک ایکسچینج میں بڑے اضافے کے بعد 65 ہزار کی حد بحال ہو گئی، 100 انڈیکس 65 ہزار 168 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے تیزی کا رجحان کو سیاری اور معاشی محاذ پر واضح ہوتی صورتحال کو قرار دیا۔ یوسف ایم فاروق نے گزشتہ رات نئے وزیر خزانہ کے انٹرویو کا حوالے دیا، جب انہوں نے معیشت کے حوالے سے واضح منصوبہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں واضح استحکام آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ نے وزیر خزانہ کے پُرامید بیانات کا مثبت ردعمل دیا ہے یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 753 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 64 ہزار 48 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں