36

عدالت نے فواد چوہدری کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کا نام نو فلائی لسٹ سے نکالنے کی درخواست کی سماعت ہوئی اور جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے سماعت کے موقع پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل نہیں ہے عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے بیرون ملک جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں، وہ وطن واپسی پر بیان حلفی دیں گی کہ انہیں بیرون ملک جانے میں دشواری نہیں ہوئی بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں