41

سندھ کابینہ آج حلف اٹھائے گی، کون کون شامل ہوگا؟

8 فروری کو عام انتخابات کے نتیجے میں وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومتیں قائم ہوچکی ہیں جس کے بعد کابینہ کی تشکیل جاری ہے۔ سندھ کی کابینہ آج شام حلف اٹھائے گیاحلف برداری کی تقریب شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی، پہلے مرحلے میں کابینہ میں 10 وزرا اور 3 مشیروں کو شامل کیا جائے گا جن سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری حلف لیں گے آج حلف اٹھانے والوں میں ناصر شاہ، سعید غنی، شرجیل میمن، عذرا فضل پیچوہو، سردار شاہ، ضیا الحسن لنجار، جام خان شورو، محمد بخش مہر، علی حسن زرداری اور ذوالفقار شاہ بطور وزیر حلف اٹھائٰں گے بابل بھیو، احسان مزاری سمیت تین مشیر بھی حلف اٹھائیں گے حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، چیف سیکرٹری سمیت بیورو کریٹس، بزنس کمیونٹی ودیگر عمائدین شہر شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں