تفصیلات کے مطابق کراچی میں نبی بخش جوبلی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ، جس میں لیاری گینگ وار کا کمانڈر مارا گیا، ہلاک ملزم رحمان ڈکیت کا بیٹا ہے، جو فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزم کا ساتھی بھی زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 2 پستول اور 4 چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد ہوئے ہلاک ملزم کی شناخت ساربان اورزخمی کی مقصودکےناموں سےہوئی ہے، زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور کرمنل ریکارڈ چیک کیاجارہاہے ہلاک ملزم قتل اور بھتہ خوری سمیت معددمقدمات میں جیل جاچکا ہے جبکہ ریکسرلائن،غریب شاہ،افشانی گلی اوراطراف میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا، ملزم کےدیگرساتھیوں میں حبیب لمبا،راشدلمبا،بادشاہ بلوچ و دیگر شامل ہیں پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے چند روز قبل غریب شاہ روڈ کے قریب منشیات کے اڈے پر فائرنگ بھی کی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں مسلم،طفیل بلوچ زخمی ہوئے، مسلم بلوچ دوران علاج ہلاک ہوگیا تھا، ملزم ساربان کچھ عرصے پہلے پولیس مقابلےمیں زخمی ہوکر فرار بھی ہوا تھا۔
