48

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں ڈاکو آزاد، چند گھنٹوں میں 5 شہری زخمی

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ سرجانی ٹاؤن میں ڈاکو آزاد ہے ، چند گھنٹوں کےدوران ڈکیتی میں مزاحمت پر پانچ افراد کو زخمی ہوگئے پولیس نے بتایا کہ سرجانی ٹاؤن سیکٹرایل ون اورایل ٹوکےقریب ڈکیتی مزاحمت پرتین شہری زخمی ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ ایک اور واقعے میں سیکٹر چھتیس اے میں ڈاکوعابد نے تین ساتھیوں کی مدد سے دو شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر شاہد نامی شہری نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے ڈاکو عابد موقع پر ہلاک اوراس کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئےڈاکوؤں کی فائرنگ سے شاہد سمیت دوافرادزخمی ہوئے، ڈاکو عابد کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا پولیس کا کہنا تھا کہ ایک بفرزون سیکٹرسولہ کے قریب پولیس مقابلہ میں نورخان نامی ڈاکو ہلاک ہوگیا، جس کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمدہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں