79

قاضی احمد:باراتیوں کی وین ٹریلر سے ٹکرا گئی،، 6افراد جاں بحق،20 شدید زخمی

قومی شاہراہ بائی پاس پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق سندھ کے ضلع نوابشاہ کی تحصیل قاضی احمد میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، قومی شاہراہ بائی پاس پر براتیوں کی وین اور ٹرک میں تصادم کے باعث 6 افراد جاں بحق جبکہ 20 شدید زخمی ہوگئےحادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ باراتیوں کی وین دولت پور سے سکرنڈ جارہی تھی، ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک کو تحویل میں لےلیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ روڈ حادثے میں جانی نقصان پر بہت دکھ ہوا ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو فوری جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کردی، مراد علی شاہ نے ہدایت دی کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے، مسافروں کے خاندانوں سے ہر طرح کا تعاون کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں