63

دوست کے ساتھ مل کر اس کے والد کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی کے تھانے سرجانی ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے دوست کے ساتھ مل کر اس کے باپ کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2021 میں دوست کے ساتھ مل کر اس کے والد کو قتل کیا تھا اور مقتول کے بیٹے نے باپ کے قتل کا الزام عثمان نامی شخص پر لگایا تھاپولیس کے مطابق قتل کے تین دن بعد پولیس نے مقتول کے قاتل بیٹے آصف کو گرفتار کرلیا تھا جس نے دوران تفتیش دوست کے ساتھ مل کر اپنے باپ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا پولیس کا کہنا ہے آصف نے جائیدار کے لالچ میں باپ کو اپنے دوست ریاض کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا جب کہ واردات کے بعد ریاض روپوش تھا جس کو اشتہاری قرار دے دیا گیا تھا پولیس نے بتایا کہ ملزم کو خفیہ اطلاع پر سرجانی ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے لاہور کے رائے ونڈ سے گرفتار کیا ہے جس کو راہداری ریمانڈ پر لاہور سے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں