53

بہاولپور پولیس نے ریسکیو اہلکار کی بازیابی کیلیے سندھ پولیس سے مدد مانگ لی

ڈی پی او بہاولپور نے اغواکاروں کی گرفتاری کیلیے سندھ پولیس کو لکھے گئے خط میں کہا کہ اغواکاروں کی گرفتاری اور مغوی کی بازیابی کیلیے سندھ پولیس مدد کرے خط میں لکھا گیا کہ اغواکاروں نے تاوان کیلیے مغوی کے موبائل فون سے رابط کیا تھا پنجاب پولیس نے ریسکیو اہلکار کی بازیابی کیلیے ایس پی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔ 23 روز گزرنے کے بعد بھی تحقیقاتی ٹیم مغوی ریسکیو اہلکار کو بازیاب نہ کروا سکی کچے کے ڈاکوؤں ریسکیو اہلکار کی رہائی کیلیے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ اہل خانہ نے اس سلسلے میں چندہ جمع کرنا شروع کر دیا ہے 15 فروری کی شام بہاولپور میں کچے کے علاقے میں ڈاکووں نے ریسکیو اہلکار سلیم ہاشمی کو اغوا کیا تھا۔ اہل خانہ سے ایک کروڑ روپے نہ ملنے پر ملزمان نے مغوی کی زنجیروں میں جکڑی ویڈیو بھی انہیں بھیجی تھی جس میں وہ رہائی کیلیے رقم ادا کرنے کی التجا کر رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں