69

یومِ پاکستان پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کیلئے تیاریاں جوش و خروش سے جاری

تفصیلات کے مطابق23 مارچ کو یوم پاکستان پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کیلئے تیاریاں جاری ہے، پریڈ گراونڈ میں آویزاں قائداعظم اور علامہ اقبال کی تصاویر، بل بورڈ تیاری کے آخری مراحل میں ہیں بل بورڈ بنانے والے ماہرین نے یوم پاکستان سےمتعلق اپنےجذبات کااظہارکیا، ویلڈنگ انچارج پرویز خان نے کہا کہ ہم پورا سال 23 مارچ کا انتظار کرتے ہیں، کوشش کرتےہیں جذبےاورخوشی کیساتھ اس کام کوانجام دیں پرویز خان کا کہنا تھا کہ کوشش کرتےہیں کہ ہرایک کام کوپیار،محبت ،سلیقے سےتیارکریں، جب ہمارےعزیز ٹی وی پر ہمارا بنا کام دیکھتے ہیں توہمارےجذبات بیان نہیں کیےجاسکتے بل بورڈ فٹرمحمد سفیان نے کہا کہ اپنےبنائےبل بورڈپرقائداعظم،علامہ اقبال کی تصاویر دیکھتےہیں تودل خوش ہوجاتا ہے ، پاکستان ہےتوہم ہیں اورہماری بقا پاکستان کے ساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں