محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 30 ڈگری تک جانیکا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ہوامیں نمی کا تناسب 44 فیصد ریکارڈ کیا ہے، جبکہ شمال مشرقی سمت سے ہوائیں 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں شہر کی فضا مضر صحت دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج چھٹے نمبر پر موجود ہے، کراچی میں ائیرکوالٹی 159 پرٹیکیولیٹ میٹرریکارڈ کی گئی ہےطبی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیرضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں، ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں 10 سے 12 مارچ تک مزید بارشوں سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ہے نئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر علاقے اب بھی مغربی ہواؤں کے زیر اثر ہیں جس کے نتیجے میں 10 سے 12 مارچ کے دوران بلوچستان کے جنوبی اور شمالی حصوں میں بارش کا امکان ہے میرے گھر میں بھی پانی نہیں آتا، میئرکراچی اس دوران کیچ، گوادر، لسبیلہ، کوئٹہ، قلات، خضدار میں بارش اور آندھی کی توقع ہے جب کہ خضدار، قلات اور قلعہ عبداللہ میں بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔
