67

محکمہ موسمیات کی ایک بار پھر شدید بارشوں کی پیش گوئی

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ مغربی ہواؤں کاسلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہوگا یہ مغربی ہوائیں11مارچ تک بالائی علاقوں کو لپیٹ میں لیں گی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کاایک اورسلسلہ12مارچ کوملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث بلوچستان میں 9 سے 13 مارچ کے دوران بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے پنجاب،اسلام آباد میں 11سے14مارچ تک جبکہ سندھ میں10اور12مارچ کےدوران گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے گلگت بلتستان اور کشمیر میں 11 سے 15مارچ تک اور خیبرپختونخوامیں 10 سے 14 مارچ کے دوران بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے بارشوں کے باعث گوادر، تربت، پنجگور کی ندی نالوں میں طغیانی، خیبرپختونخوا،مری،گلیات،کشمیراورگلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور سوات،ہنزہ،اسکردو،باغ میں برفباری سےسڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے بارشوں کے باعث 11 سے 14 مارچ تک پنجاب بھرمیں طوفانی بارشوں کاامکان ہے ، بارشوں سےسردی کی شدت میں اضافہ ہو گا اور پہاڑی علاقوں میں ٹرانسپورٹ متاثرہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں