80

پی ایس ایل9: معروف پریزینٹر ایرن ہالینڈ کو کراچی کی سڑکوں پر رکشہ سواری بھاگئی،ویڈیو وائرل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں پریزینٹر کی خدمات سرانجام دینے والی ایرن ہالینڈ کو کراچی میں رکشے کی سواری پسند آگئی۔ فوٹو اَپ لوڈنگ سائٹ انسٹاگرام پر معروف پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے کراچی کی سڑکوں پر گھومتے رکشے کی سواری کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ آجاؤ چلیں اس بار پی ایس ایل 9 کے دوران کراچی پہنچنے کے بعد ایرن ہالینڈ میچز میں جہاں پریزینٹر کے فرائض نبھاتی دکھائی دیں وہیں کراچی کی سڑکوں پر چلتی عام سواریوں سے بھی لطف اندوز ہوئے بغیر نہ رہ سکی۔ اس سے قبل ایرن ہالینڈ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے دوران متعدد درگاہوں اور تاریخی مقامات کا دورہ کیا تھا، جسکی تصویر و ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کی اہلیہ اور 2013 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل پانے والی ایرن پی ایس ایل کے کئی سیزن کور کرچکی ہیں، پاکستان میں انکے مشرقی انداز میں ملبوس ہونے کی وجہ سے ان کی فین فولونگ میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں