74

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، وائٹ کرولا گینگ کے 2 ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے تین ہٹی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔ جن کی شناخت شاہد قریشی اور محمد شاہد کے ناموں سے ہوئی ہے ملزمان اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ وائٹ کرولا کار میں سوار تھے۔ مرنے والوں کے دونوں ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے وائٹ کرولا میں فرار ہوگئے اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے بتایا کہ مرنے والے ڈاکو وائٹ کرولا گینگ کے نام سے جانے جاتے تھے جو 50 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھےان میں ہلاک ملزم محمد شاہد عرف برگر 26 سے زائد اور دوسرا ملزم شاہد عرف کالا 10 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ جب کہ ان کا ایک ساتھی عمران چند روز قبل الفلاح میں ڈکیتی کے دوران گرفتار ہوا تھا سرجانی میں مکان کی چھت گر گئی، بچہ جاں بحق، 3 افراد زخمی ملزمان کا ایک ساتھی عمران چند روز قبل الفلاح گلستان جوہر سے ڈکیتی کی واردات کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں