43

قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس، اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ، ریڈ زون میں سیکیورٹی سخت

تفصیلات کے مطابق سولویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج ہونے جارہا ہے ، ارکان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں آمد کا سلسلہ جاری ہے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف، شہباز شریف ، حمزہ شریف سمیت دیگر ن لیگی ارکان پارلیمنٹ پہنچ گئے جبکہ عمر ایوب ، بیرسٹر گوہر ، محمد علی جان سمیت دیگر ارکان بھی پہنچے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر ریڈ زون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، غیر متعلقہ افراد کا پارلیمنٹ کے اطراف، شاہراہ دستور پر داخلہ بند ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری تمام داخلی راستوں پر تعینات ہیں مخصوص کارڈز، اسٹیکرز والی گاڑیوں کو پارلیمنٹ کی حدود میں داخلے کی اجازت ہوگی قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوگا، جس میں نو منتخب ارکان قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے، اجلاس میں تلاوت کلام پاک اور نو منتخب ارکان کی حلف برداری ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں