75

ُٰ پی پی نے صدارتی الیکشن مہم کیلیے کمیٹی بنا دی

موجودہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت گزشتہ سال ستمبر میں مکمل ہوگئی تھی تاہم الیکٹورل کالج نہ ہونے کی وجہ سے وہ تاحال اس عہدے پر براجمان ہیں عام انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو منعقد ہو رہا ہے جس میں اراکین حلف اٹھائیں گے جس کے بعد صدر کے انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج بھی مکمل ہو جائے گا وزیراعظم کے انتخاب کے بعد آئندہ ماہ مارچ میں نئے صدر کا انتخاب ہوگا جس کا انتخابی شیڈول الیکشن کمیشن جاری کرے گا پاکستان پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے حکومت سازی معاہدے کے تحت صدر کے عہدے کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری کو ایک بار پھر نامزد کر دیا ہے اور اس حوالے سے سیاسی جماعتوں سے رابطے کیے جائیں گے پیپلز پارٹی نے صدارتی الیکشن مہم کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں پی پی کے سینیئر رہنما دو سابق وزارئے اعظم یوسف رضا گیلانی، اور پرویز اشرف اور دو سابق وفاقی وزرا خورشید شاہ اور نوید قمر شامل ہیں یہ کمیٹی مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرے گی اور صدارتی الیکشن لیے آصف زرداری کی لابنگ اور حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں