50

لودھراں: این اے 154 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج کی جائے گی

تفصیلات کے مطابق لودھراں میں این اے 154 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج کی جائے گی، ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی11بجےاسپورٹس کمپلیکس میں کی جائے گی ، دوبارہ گنتی مکمل ہونےمیں ایک دو روز لگیں گے این اے154 سے امیدوارعبدالرحمان کانجو نے الیکشن کمیشن کودوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی ، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے گزشتہ روزاین اے154میں دوبارہ گنتی کاحکم دیا تھا یاد رہے 8 فروری کو این اے 154 سے پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ آزادامیدوار رانا فراز کامیاب ہوئے تھے ، رانا فراز نون نے ایک لاکھ 34ہزار937 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ن لیگ کے عبدالرحمان کانجو ایک لاکھ 28 ہزار 438 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے تھے لودھراں این اے 154 سے آزادامیدوار رانافرازنون 6 ہزار 499 ووٹوں سے الیکشن جیت گئے تھے خیال رہے پاکستان کے سیاسی مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال ہے کیونکہ 8 فروری کے عام انتخابات میں کسی بھی بڑی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن یا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں