52

مسلح افراد نے بینک سے 18 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ لئے

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منی پور کے اکھرول قصبے میں پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کی برانچ سے ایک نامعلوم مسلح گروہ نے 18.85 کروڑ روپے لوٹ لیے ہیں بھارتی میدیا رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کی واردات شام کے وقت ہوئی جہاں 8 سے 10 مسلح افراد نے بینک کی شاخ پر دھاوا بول دیا، دن بھر کے لین دین کے بعد جب بینک ملازمین رقم گن رہے تھے تو 18.85 کروڑ روپے لوٹ لئے گئےعینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم نقاب پوش افراد کے پاس مبینہ طور پر جدید ترین ہتھیار تھے اور انہوں نے پی این بی برانچ کے سکیورٹی اہلکاروں اور عملے کو باندھ دیا تھا بینک اتھارٹی نے اس سلسلے میں پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی ہے، سیکیورٹی فورسز نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں