49

جمائما گولڈ اسمتھ بھی غزہ میں اسرائیلی بمباری کے خلاف بول پڑیں

لندن : غزہ میں اسپتال پر اسرئیلی حملے پرجمائمہ گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ ہزاروں معصوم بچوں کو مار یرغمالیوں کو نہیں بچایا جاسکتا، معصوم بچوں کو نہ ماریں، انہیں معذور نہ بنائیں تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری پر جمائمہ گولڈ اسمتھ بول پڑیں ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا بچوں کومارکریرغمالیوں کونہیں بچایاجاسکتا اور نہ ہی معصوم بچوں کومعذورکرنے سے امن قائم ہوگا، غزہ پر بمباری کے مخالفین کی بات بھی سنی جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ معصوم بچوں کونہ ماریں، انہیں معذور نہ بنائیں، غزہ پر بمباری اسی طرح مزید دہشت گردی لائے گی، جیسے نائن الیون کے بعد عراق اور افغان جنگوں کی صورت میں سامنے آئی تھی جمائما نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف بولنے والے اسرائیلیوں کو خراج پیش کیا، جو ان کے بقول اپنے رشتے داروں کو کھونےچکے ہیں اس سے قبل جمائما گولڈ اسمتھ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری لڑائی میں معصوم بچوں اور شہریوں کے مارے جانے پر افسوس کا اظہار کیا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ کی وائرل ہونے والی ٹوئٹ میں انھوں نے بے گناہ لوگوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حملوں کی مذمت کی تھی ، انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر فلسطین اور اسرائیل کی جنگ سے متاثرہ افراد خصوصاً بچوں کی چند تصاویر شیئر کی اور ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں