ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ایمرجنسی سروسز کے محکمے کے حکام نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کم از کم چھ ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ملک اسپین کے تقریباﹰ ساڑھے چار لاکھ کی آبادی والے اس شہر کے ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے کی پہلی اطلاع اتوار کی صبح مقامی وقت کے مطابق چھ بجے ملی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ اور امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے۔ لائسنس کے بغیر رقص پر سزا، سویڈن کا ستر سال پرانا قانون ختم نیوز ایجنسی اے ایف پی نے لکھا ہے کہ امدادی کارکن کافی دیر تک کوششوں کے بعد اس نائٹ کلب میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے اور وہاں پہلے انہیں چار افراد کی لاشیں ملیں، جس کے کچھ ہی دیر بعد مزید دو افراد کی لاشیں بھی مل گئیں۔ زخمیوں میں سے دو عورتیں ہیں اور باقی دو مرد۔ عورتوں کی عمریں بائیس اور پچیس برس بتائی گئی ہیں جبکہ دونوں زخمی مردوں کی عمریں چالیس اور پچاس برس کے درمیان ہیں۔ یہ چاروں آگ کے شعلوں کی زد میں آ کر اور زہریلے دھوئیں کی وجہ سے زخمی ہوئے۔ امریکہ میں ایل جی بی ٹی کیو کلب میں فائرنگ، متعدد افراد ہلاک آگ لگنے کی وجہ تاحال نامعلوم ایمرجنسی سروسز کے محکمے کے حکام کے مطابق یہ آگ مُورسیا کے ‘تھیٹر‘ نامی نائٹ کلب میں لگی، جسے عرف عام میں ‘فونڈا میلاگروس‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ریسکیو ٹیموں کی طرف سے جاری کردہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا تھا کہ کسی طرح فائر بریگیڈ کے کارکن اس نائٹ کلب میں لگی آگ بھجانے کی کوششیں کر رہے تھے۔ تھائی لینڈ:نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 13افراد ہلاک، درجنوں زخمی یہ واضح نہیں کہ اس نائٹ کلب میں آگ کس وجہ سے لگی۔ آتش زدگی کے نتیجے میں اس کلب کی عمارت کا سامنے کا حصہ بری طرح جل گیا۔ اس نائٹ کلب میں ویک اینڈ کی وجہ سے مہمانوں کا رش معمول سے کافی زیادہ تھا۔ فرانس: نائٹ کلبوں میں سوئیاں چُبھونے کے سینکڑوں پُراسرار واقعات مُورسیا میں ایمرجنسی سروسز کے اعلیٰ حکام کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا، ”فائر فائٹر ابھی تک آگ کے شعلوں پر قابو پانے کی جدوجہد میں ہیں۔‘‘ مُورسیا کی مقامی حکومت نے بھی اس سانحے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
