100

نامور اداکارہ مایا علی نے فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی اداکارہ مایا علی نے فیملی کے ہمراہ مقدس فریضے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔اداکارہ مایا علی نے انسٹا گرام پر عمرے کے دوران لی گئی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں اپنی فیملی کے ہمراہ مقدس مقامات کے زیارت کرتے دیکھا جاسکتا ہے مایا علی نے تصاویر بھی مداحوں کیساتھ شیئر کی ہیں جس میں وہ خانہ کعبہ کے پرسکون صحن میں گلابی عبائے میں ملبوس پرسکون حالت میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ دو ویڈیوز میں انہوں نے صارفین کو غار حرا کی زیارت کروائی ہے پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں مایا علی نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ “الحمدللہ! ہم سب اتنے عرصے سے ایک ساتھ عمرہ کرنے کا ارادہ کر رہے تھے اور آخر کار اللہ نے ہماری تمام دعائیں قبول کر لیں اور اللہ کی برکت سے ہم نے عمرہ ادا کر لیا” تصاویر میں اداکارہ کے ہمراہ ان کی والدہ، بھائی افنان قریشی، بھابھی اور پیاری ننھی سی بھانجی انابیہ بھی موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں