54

پاکستان سنی تحریک ضلع سکھر کے زیر اہتمام مرکزکی ہدایت پر ملک بھرکی طرح سکھرمیں بھی جشن عیدمیلادالنبی ﷺکے سلسلے میں مرکزی سالانہ عظیم الشان

پاکستان سنی تحریک ضلع سکھر کے زیر اہتمام مرکزکی ہدایت پر ملک بھرکی طرح سکھرمیں بھی جشن عیدمیلادالنبی ﷺکے سلسلے میں مرکزی سالانہ عظیم الشان (میلادمصطفئ ریلی ) یادگار اسلاف درگاہ حضرت جئے شاہ بادشاہ پرانہ سکھر سے نکالی گئی جو مختلف شاہراﺅںسے ہوتی ہوئی جوڈولفن چوک پر اختتام پذیر ہوئی، میلاد ریلی کے شرکاءکی جانب سے سرکار کی آمد مرحبا،مدنی کی آمد مرحبا کے نعروں سے فضاءگونج اٹھی،میلاد ریلی میں پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں و کارکنان سمیت سکھر کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی ،تاجربرادری نے بھرپورشرکت کی جس میں پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدرحضرت علامہ نور احمد قاسمی۔محمدرضوان قادری میمن، محمدعابد عباسی،سکھر اسمال ٹریڈز کے صدرحاجی محمد جاوید میمن ۔غلام مصطفئ پھلپوٹو،پیرعطاالرحمن پیرزادہ مفتی عنایت اللہ ،ڈاکٹر سعید اعوان،محمد سعید عباسی۔ امدادایڈوکیٹ،سیدسعدقاسمی۔ ، حافظ اسلم سلطانی، حافظ عبدالجبارحسینی ،حافظ مھٹل قاسمی، غیاث الدین قادری ،مولانا محمدرضوان خان، مولاناحسن سکندری،عبدالنبی قاسمی۔عبدالصدغوری۔طالب حسین میرانی ،کاشف قادری۔محی الدین قریشی، سجاد سلطانی ،رفیق قاسمی و دیگرشامل تھے سکھرانتظامیاں ربیع الاول کے ان دنوں میں سیکورٹی صفائی ستھرائی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سےہمارے ساتھ سہی تعاون نہیں کررھی ھے صرف رسمی اجلاس بلاکراپناکام پوراکیا سکھرانتظامیاں اپنے فرائض صحیح اانجام نہیں دے رہی ھے۔ڈی آئ جی سکھر۔کمشنر سکھر علماء کرام تنظیمات اھلسنت کوربیع الاول کے حوالے سےاجلاس بلاکرھمارے تحفظات کودور کریں نہیں تو ہم علماء کرام تنظیمات اھلسنت سے مشاورت کرکے 10ربیع الاول کودھرنے اور 12ربیع الاول کوانوکھی۔ احتجاج کی کال دینگے اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر علامہ نور احمد قاسمی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں سعودی عرب،شام عراق،ترکی،افغانستان کو اسلام کا قلعہ نہیں کہا جاتا اسلام کا قلعہ صرف پاکستان کو کہا جاتا ہے اس لئے کہ یہاں عشقان رسول بستے ہیں جو نبی کریمﷺ کی شان اور حرمت کے تحفظ کیلئے تن من دھن سب گچھ قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں عید میلاد النبیﷺ ہمیں اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر امن بھائی چارگی اور احترام انسانت کا درس دیتا ہے،سرکار دوعالم کا یوم ولادت منانے والے ہی دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں،علامہ نور احمد قاسمی نے کہا کہ اللہ کے رسول پیر کے دن روزہ رکھ کر اپنا یوم ولادت مناتے اور اللہ کا شکر ادا کرتے تھے حضور اکرم ﷺکے غلام یوم ولادت مناتے ہیں ھمارے حکمران آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پرعمل کریں تو اللہ زوال کو عروج میں بدل دیگا، غم کوخوشیوں میں اورپریشانیوں کو سکون میں بدل دے گا، انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ ہم مناتے ہیں اور لوگ پوچھتے ہیں میلا د ہے کیا میلاد دو چیزوں کا مجموعہ ہے شکر خدا اور ذکر مصطفی?ہے،نبی کا میلاد منانے والے سارے کے سارے اہلسنت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکرکرتے ھیں یہ ذکر زمین وآسمان ہر جگہ پر ھوتاھے کیوں کہ اللہ عزوج وجل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر خود بلند کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ خاتم النبیین کی ولادت کے سبب سسکتی ہوئی انسانیت کو راحت ملی مظلوموں ظالموں سے نجات اور خواتین کو اعلیٰ مقام ملا آقا کریم ﷺ دور جہالت کی روائتوں کو ختم کرکے حق وسچ کا پرچم بلند اور احترام انسانیت کو فروغ دیا، فرقہ واریت پھیلانے والوں کی سازشوں کو اولیاءاللہ کی تعلیمات کے زریعے ختم کردینگے۔سکھرانتظامیاں کے حوالے سے نوراحمد قاسمی نے کہاکہ ھمیں اجلاسوں میں اکثر نظر انداز کیاجارھاھے۔اھلسنت کارسہمی اجلاس بلاکرلولی پوپ چائے پلاکرفوٹوسیکشن کرکے فارمیلثی پوری کی جارھی ھے ۔جس کی ھم بھر پورمذمت کرتے ھیں۔انتظامیہ ھوش کے ناخون لے میلاد کے مہینے میں ھماری پرامن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں